ترکی کے وزیر خارجہ آج سے  پاکستان کا تین روزہ دورہ کرینگے 

 ترکی کے وزیر خارجہ آج سے  پاکستان کا تین روزہ دورہ کرینگے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ترکی کے وزیر خارجہ میولت چاواشولو(آج)بارہ جنوری سے پاکستان کا تین روزہ دورہ کرینگے۔ترجمان دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترکی کے وزیرخارجہ کادورہ پاکستان کا شیڈول طے پا گیا ہے،ترکی کے دزیرخارجہ3روزہ پاکستان کادورہ کریں گے، دورہ 12جنوری سے14جنوری تک ہوگا۔ترجمان کے مطابق ترک وزیرخارجہ وزیراعظم اور صدر سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پربات ہوگی۔گزشتہ ڈھائی سال میں ترک وزیرخارجہ کا یہ تیسرا دورہ ہوگا، اعلیٰ سطح کاوفدبھی ترک وزیرخارجہ کے ہمراہ ہوگا۔
 ترکی

مزید :

صفحہ اول -