قطراورسعودی عرب کے درمیان ساڑھے تین سال بعد فضائی سروس بحال

قطراورسعودی عرب کے درمیان ساڑھے تین سال بعد فضائی سروس بحال

  

ریاض (این این آئی)سعودی عرب اور قطر کی قومی فضائی کمپنیوں نے ساڑھے تین سال کے بعد اپنے پروازیں بحال کرتے ہوئے دوحہ اور الریاض کے درمیان پروازیں شروع کردی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطرائیرویز نے ٹویٹر پر اطلاع دی کہ گزشہ روز11 جنوری سے الریاض،14 جنوری سے جدہ اور16 جنوری سے الدمام کے لیے پروازیں چلارہے ہیں جبکہ سعودی عرب کے ان شہروں کے لیے اپنے بڑے طیارے چلائے گی۔ان میں بوئنگ 777-300، بوئنگ 787-8 اور ائیربس اے 350 شامل ہیں۔قطری کمپنی نے مزید کہا کہ ہم سعودی عرب میں اپنے تجارتی اور کاروباری شراکت داروں کے ساتھ مضبوط تعلق داری کے خواہاں ہیں۔سعودی ائیرلائنزالسعودیہ نے بھی ایک ٹویٹ میں الریاض اور جدہ سے دوحہ کے لیے پروازیں بحال کرنے کی اطلاع دی۔

 فضائی سروس 

مزید :

صفحہ اول -