وزیراعظم نے امن وامان قائم رکھنے کیلئے5وزراء پر مشتمل کمیٹی قائم کردی 

       وزیراعظم نے امن وامان قائم رکھنے کیلئے5وزراء پر مشتمل کمیٹی قائم کردی 

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم نے امن وامان قائم رکھنے کیلئے5وزراء پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو کمیٹی کاکنونیئر مقرر کیا گیا ہے،دیگر ممبران میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم،وزیر دفاع پرویز خٹک،وزیر تعلیم شفقت محمود شامل ہیں۔کمیٹی ملک میں امن وامان کو قائم رکھنے کیلئے مظاہرین سے مذاکرات کرے گی۔اس سلسلے میں وفاقی وزارت داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزیراعظم 

مزید :

صفحہ اول -