وفاقی حکومت نے شیخ زید ہسپتال لاہور میں ایم ٹی آئی ایکٹ نافذ کردیا

 وفاقی حکومت نے شیخ زید ہسپتال لاہور میں ایم ٹی آئی ایکٹ نافذ کردیا

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)مفت علاج کی سہولت ختم، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور شہر کے پہلے سرکاری ہسپتال میں ایم ٹی آئی ایکٹ نافذ کردیا گیا ایم ٹی آئی ایکٹ وفاقی حکومت کی جانب شیخ زید ہسپتال لاہور میں لگایا گیا ہے اس حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا کراچی کے بھی 3 ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ لگا دیا گیا ہے ایم ٹی آئی ایکٹ کے زیر اہتمام ہسپتالوں میں انتظامی ڈھانچہ تبدیل کر دیا جائے گا جس کی وجہ سے مریضوں کو دی جانے والی علاج معالجے کی مفت سہولیات کو ختم کر دیا جائے گا محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے میو ہسپتال میں بھی ایم ٹی ایکٹ لگانے کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں آئندہ چند روز میں لگا دیا جائے گا۔ 

ایم ٹی آئی ایکٹ 

مزید :

صفحہ اول -