ملتان، رحیم یار خان، کرونا حملے میں ڈاکٹر سمیت 5افرادجاں بحق 

ملتان، رحیم یار خان، کرونا حملے میں ڈاکٹر سمیت 5افرادجاں بحق 

  

 ملتان‘ رحیم یار خان‘ ٹبہ سلطان پور (وقا ئع نگار‘ نمائندہ پاکستان) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا ڈاکٹر سمیت تین مریض جاں بحق ہوگئے‘ جبکہ رحیم یار خان میں دو افراد چل بسے‘ 20 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج  ملتان کے رہائشی(بقیہ نمبر37صفحہ10پر)

 68 سالہ لیاقت علی۔ مظفر گڑھ کا 45 سالہ حق نواز اور 78 سالہ خانیوال کا ڈاکٹر اسٹین   نے گزشتہ روز دم توڑ دیا یوں یکم اپریل 2020  سے گیارہ جنوری 2021  کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 378 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 48 ہو گئی ہے جن میں سے 34 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج  20 مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے اور 04 مریضوں کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 32 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 3 ہزار 780 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 440 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ نشتر ہسپتال کی سابق اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر راشدہ کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں۔بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر راشدہ کی فیملی بھی کورونا سے متاثر ہوئی ہے۔سب نے گھر میں اپنے آپکو آئی سولیٹ کرلیا ہے۔ ضلع بھر میں کورونا کے وارمیں تیزی آگئی۔لیڈی ڈاکٹر سمیت مزید28افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی مزید 2 کرونا وائرس متاثرہ زندگی کی بازی ہارگئے کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر1837ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی94تک جا پہنچی۔ محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق مزید28افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی متاثر ہونے والوں محمد عبدالواحد فریاد اسلم ایان مصطفی شہروز شکیل حیدر علی لائبہ بشری وسیم ڈاکٹر طاہرہ افضل ام کلثوم حمیرا افضل شمشاد اختر سعیدیہ ثنا صائمہ شازیہ زاہد فاطمہ زاہد وسیم صفدر اللہ بخش محمد نواز نسیم نواز فاخرہ توحید محمد ارشد عارفہ فاطمہ بی بی محمد ذوہیب محمد آصف صائمہ اور چنن مائی شامل ہیں۔ کورونا سے متاثرہ ان افراد کو ڈاکٹرز کی جانب سے ہوم آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ 64 سالہ حبیب الرحمن سمیت کورونا سے متاثرہ مزید 2افراد جان کی بازی ہار گئے کرونا سے متاثرہ ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 1837 تک جاپہنچی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 94ہوچکی ہے۔ 159کورونا وائرس متاثرہ بدستور ہسپتال و ہوم آئسولیشن میں زیرعلاج ہیں۔ کوٹسمابہ کا 28 سالہ فریاد اور حسن کالونی کا 45 سالہ غلام مصطفی کو کورونا وائرس کے شبہ میں ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انتظامیہ نے تصدیق کیلئے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کرتے ہوئے قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا ہے۔ کروناوائرس کی دوسری لہر کے دوران اسکولوں کی بندش کے بعد سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں اسٹاف نے حاضری دینا شروع کردی گذشتہ روز بہت کم تعداد میں اسٹاف اسکولوں میں حاضر ہوا حکو مت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا ہے ٹبہ سلطان پور کے بھی تمام پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں صرف اسٹاف نے حاضری دی ہے۔

حملے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -