علاقے کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح‘ وزیراعلیٰ وہوا  کو تحصیل بنانے کا اعلان کریں‘ خواجہ داؤد سلیمانی

علاقے کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح‘ وزیراعلیٰ وہوا  کو تحصیل بنانے کا اعلان ...

  

 وہوا (نمائندہ پاکستان) حلقہ پی پی 285 میں 3 ارب روپے سے ترقیاتی و تعمیراتی منصوبہ جات جاری ہیں جن کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی‘ بہتری آئے گی یہ بات ایم پی اے خواجہ حافظ محمد داؤد سلیمانی نے(بقیہ نمبر38صفحہ10پر)

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وہوا شہر میں 5 کروڑ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائلز کی تنصیب کا کام جاری ہے اندرون شہر میں ٹف ٹائلز کی تنصیب کے بعد دنڑ اور بیرون آبادی کے محلہ جات میں بھی ٹف ٹائلز لگائی جائیں گی جبکہ وہوا تا کاٹھ گڑھ 22 کلومیٹر طویل سڑک سمیت اندرون شہر میں اڑھائی کلومیٹر  انٹر سٹی اور سوا کلومیٹر مزید سڑک بھی تعمیر کی جائیں گی جبکہ رورل ہیلتھ سنٹر وہوا کو آپ گریڈ کرکے ٹی ایچ کیو لیول کا درجہ دیا جاچکا ہے جس سے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات ملیں گی انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کسی بھی حلقہ میں مختص کیے جانے والے فنڈز کا مالک اس حلقہ کا ایم پی اے ہوتا ہے میرے حلقہ میں ایک ڈپٹی سیکرٹری کی جانب سے منصوبہ کا افتتاح کرنے پر اس کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی ہے انہوں نے کہا کہ وہ وہوا کو تحصیل بنانے کے لیے ایک سپاہی کا کردار ادا کر رہے ہیں اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ان کا اختلاف وہوا کو تحصیل نہ بنائے جانے کے معاملہ پر ہی ہے عثمان بزدار وہوا کو تحصیل اور تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا اعلان کردیں تو میرا ان سے کوئی اختلاف باقی نہیں رہے گا۔

خواجہ داؤد سلیمانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -