رحمن ڈکیت کا بیٹا لاپتہ  نانی سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئی

رحمن ڈکیت کا بیٹا لاپتہ  نانی سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(این این آئی) شہر قائد کے علاقے لیاری کی بدنام زمانہ گینگ وار کے سرغنہ عبد الرحمان عرف رحمان ڈکیت کا بیٹا لاپتہ ہوگیا، رحمان ڈکیت کی ساس نے الزام سیکیورٹی اداروں پر عائد کرتے ہوئے نواسے کی بازیابی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست گزار گل نساء نے موقف اپنایا کہ سادہ لباس اہلکار 2روز قبل نواسے سائبان کو اٹھا کر لے گئے، سائبان کہاں ہے کوئی ادارہ تعاون نہیں کر رہا، نواسے کی بازیابی کے لیے پولیس کو کردار ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔
رحمن ڈکیٹ

مزید :

صفحہ اول -