یوٹیلیٹی سٹورز پر تیل اور گھی 22 سے 27روپے تک مزید مہنگا

 یوٹیلیٹی سٹورز پر تیل اور گھی 22 سے 27روپے تک مزید مہنگا

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی 22 روپے تک فی کلو مہنگا کردیا گیا ہے اور کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی 27 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگیا ہے۔دوسری جانب گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔واضح رہے ڈھائی ہفتے قبل بھی مختلف برانڈز کے گھی 43 روپے اور کوکنگ آئل 17 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

 یوٹیلیٹی سٹورز

مزید :

صفحہ اول -