شیخ زید ہسپتال: ملازمین کا احتجاج‘ آؤٹ ڈور‘ آپریشن تھیٹر بند

 شیخ زید ہسپتال: ملازمین کا احتجاج‘ آؤٹ ڈور‘ آپریشن تھیٹر بند

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) شیخ زید ہسپتال کے احتجاجی ملازمین عوام کے لیے دردسر بن گئے ہیں، اڈہ خانپور بلاک کرکے عوام کو آمد ورفت میں پریشانی میں مبتلا کردیا، ہسپتال کا آؤٹ ڈوراور آپریشن تھیٹر بند ہوگئے، تفصیل کے مطابق 4روز سے شیخ زید ہسپتال کے احتجاجی ملازمین نے اڈہ خانپور روڈ بلاک کرکے لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی کو آمدورفت میں شدید پریشانی کاسامناہے بلکہ شیخ زید ہسپتال کے آؤٹ ڈور اور آپریشن تھیٹر بند ہونے سے مریض اور ان کے (بقیہ نمبر41صفحہ10پر)

لواحقین زلیل وخوار ہونے پر مجبور ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور اراکین اسمبلی مظاہرین کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں شہریوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لے کر احتجاجی مظاہرین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان علی شہزاد کا کہنا ہے کہ ملازمین کے معاملے پر اعلی حکام کے پاس رپورٹ موجود ہے بہت جلد کوئی نہ کوئی فیصلہ ہوجائے گا۔محکمہ صحت کا معاملہ ہونے کے باوجود میں بطور ڈپٹی کمشنر ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا۔ واضع رہے کہ شیخ زید ہسپتال کے 800سے زائد ملازمین 15سال کام کرنے کے باوجود ہسپتال انتظامیہ نے فارغ کرتے ہوئے تنخواہیں روک لیں۔

آپریشن تھیٹر بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -