خانیوال: 4 ووٹ بوگس قرار‘ ڈسٹرکٹ بار صدر کا نتیجہ روکنے کا فیصلہ

 خانیوال: 4 ووٹ بوگس قرار‘ ڈسٹرکٹ بار صدر کا نتیجہ روکنے کا فیصلہ

  

خانیوال (نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) الیکشن بورڈ ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن نے صدر کے عہدے کا نتیجہ روک دیا ہے۔ پنجاب بار کی جانب سے آنے والے فیصلہ تک راو محمد جمیل صدر بار رہیں گئے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ مہر ہاشم عارف ایڈووکیٹ ممبران الیکشن بورڈ شیخ محمد اشرف ایڈووکیٹ،رانا محمد افضل خان ایڈووکیٹ،زاہد ظفر کملانہ ایڈووکیٹ اور اعزازی اظہر عباس جکھڑ ایڈووکیٹ ”سابق صدر‘ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن راؤ محمد جمیل ایڈووکیٹ صدر ڈسڑکٹ بار (بقیہ نمبر42صفحہ10پر)

ایسوسی ایشن خانیوال نے ڈسٹرکٹ بار ایسویس ایشن خانیوال کے انتخابات 2021-22 کے حوالے سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئر مین الیکشن بورڈ مہر ہاشم علی عارف اور الیکشن بورڈکو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال کے انتخابات کے نتائج کے وقت یرغمال بنایا ان کے توہین آمیز رویہ کے ساتھ ساتھ پرتشدد رویہ اختیار کیا گیاانہوں نے اس موقع پر زبردستی بیلٹ بکس اٹھا کر لے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ میں 4 ووٹ ٹینڈر کئے گئے ہیں جنکے بارے میں صدر ارت کے امیدوار مدثر خان ڈاہا ایڈووکیٹ نے بروقت باضابطہ درخواست گزاری کہ ملک زاہد سلطان آئرن سٹور کا کاروبار کرتا ہے جبکہ عظمی ظفر اور روبینہ ناز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سرکاری ملازم ہیں او رکامران پولیس ملازم ہے جس پر حالات کی نزاکت اور ملک طارق نوناری ممبر پنجاب بار کونسل کی مداخلت،اصرار پر ہم نے ان چاروں ووٹروں کے مطابق رولز آف پنجاب بار کونسل بیان حلفی لیکر ووٹ کا سٹ کروائے دیئے تاہم ان چاروں کو ٹینڈر کر دیا اور متنازعہ قرار دیکر صدر کی نشست پر رزلٹ کا حتمی اعلان نہیں کیا بلکہ تحریری طو رپر اس رزلٹ پر ایک ووٹ کا فرق بھی تحریر کیا ہے او ران 4 ووٹوں کو بوگس قرار دیا ہے اور اس نشست کے نتائج کا فیصلہ کے لیے پنجاب با ر کونسل کوریفرنس بھیج دیا ہے اسکا فیصلہ پنجاب بار کونسل کرے گئی جگہ راؤخالد ایڈووکیٹ امیدوارصدر کی طرف سے جارجیت کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں، او رواضح طو رپر بتانا چاہتے ہیں کہ صدر کی نشست پر کسی کی جیت کا الیکشن بورڈ نے اعلان نہیں کیا لہذا پنجاب بار کونسل کے فیصلہ تک 14 جنوری تک صدر راؤ جمیل خان بدستور ہیں گئے۔انہوں نے ممبر پنجاب بار کونسل ملک طارق نوناری کو خانیوال میں آبزرور نامز کیے جانے کی بھی خلاف رولز قرار دیا اور انکی جار حانہ مداخلت کی بھی پر زورمذمت کی ہے۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -