بھارت نے چند روز قبل پکڑاگیا چینی فوجی واپس بھیج دیا

بھارت نے چند روز قبل پکڑاگیا چینی فوجی واپس بھیج دیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فورسز نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پار کرنیوالے چینی فوجی کو چین کے حوالے کردیا۔بھارتی فوج کے مطابق لداخ میں پینگوگ لیک کے علاقے سے 8 جنوری کی صبح چینی فوجی کو حراست میں لیا گیا تھا اور چینی فوج راستہ بھٹک لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے پار آنکلا تھا۔بھارتی فوج نے ایل اے سی پار کرنے والے چینی فوجی کو واپس چین کے حوالے کردیا ہے۔بھارتی فوج کیمطابق چینی فوجی کو  چوشول مولدو کے مقام پر چین کے حوالے کیا گیا۔

چینی فوجی 

مزید :

صفحہ اول -