جوڈیشل انکوائری میں اے ٹی ایس اہلکار اسامہ ستی کے قاتل قرار

جوڈیشل انکوائری میں اے ٹی ایس اہلکار اسامہ ستی کے قاتل قرار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اینٹی ٹیررازم سکواڈ (اے ٹی ایس) اسلام آباد کے اہلکاروں کو اسامہ ستی کے قتل کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔اسامہ ستی قتل کیس کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرادی گئی ہے۔سی ٹی ڈی اہلکار اسامہ ستی کے قتل کے ذمہ دار قرار پائے ہیں، پانچوں اہلکاروں کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلانے کی سفارش کی گئی ہے۔اے ٹی ایس اہلکاروں کو فورسزکیساتھ مل کرکام کرنیکی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اہلکاروں کی خدمات ایس پی کی منظوری کے بغیر نہیں لی جانی چاہئیں۔

 اسامہ ستی 

مزید :

صفحہ اول -