منی آئل ٹینکر کو حادثہ‘ پٹرول لیکج پر آگ لگ گئی‘ فوری ریسکیو آپریشن 

منی آئل ٹینکر کو حادثہ‘ پٹرول لیکج پر آگ لگ گئی‘ فوری ریسکیو آپریشن 

  

سمہ سٹہ (نامہ نگار) کچی واہ پل پیرا والی سمہ سٹہ میں منی آئل ٹینکرز موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گر گیا پیٹرول لیکج پر آگ لگ گئی تفصیل کے مطابق کچی واہ سمہ سٹہ پل پیراوالی کے قریب منی آئل ٹینکر نمبر JY6323 گیلانی ٹریڈرز آئل ایجنسی پر ڈیزل سپلائی کرنے کے بعد واپس موڑ رہا تھا عقب میں گہری کھائی میں گرگیا اور پیٹرول بہنے کی وجہ آگ لگ گئی ٹینکر ڈرائیور موقع(بقیہ نمبر45صفحہ10پر)

 سے فرار ہو گیا اطلاع پاتے ہی پولیس تھانہ سمہ سٹہ اور ریسکیوں 1122نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا کوئی جانی نقصان نہ ہوا منی آئل ٹینکر میں پیٹرول 1200لیٹر تھا جو کہ منی ٹینکر ملکیت محمد ذولفقار کے نام سے ہوئی ہے۔

آئل ٹینکر حادثہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -