مریم نواز سے (ن) لیگ سیالکوٹ کے عہدیداران کی ملاقات

  مریم نواز سے (ن) لیگ سیالکوٹ کے عہدیداران کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی  نائب صدر مریم نواز سے (ن) لیگ ضلع سیالکوٹ کے عہدیداران نے جاتی امراء لاہور میں ملاقات کی جس میں سکریٹری جنرل احسن اقبال، ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا اللہ تارڑ، نائب صدر خرم دستگیر، چوہدری عابد رضا  شریک تھے۔ملاقات میں مسلم لیگ (ن) ضلع سیالکوٹ کے ایم این ایز, ایم پی ایز, میئر, اور ٹکٹ ہولڈرز  نے  بھی  شرکت کی ۔ ملاقات میں عہدیداران کی ضمنی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی,مشاورت اور دیگر امور پہ گفتگو کی گئی۔
 مریم نواز  

مزید :

صفحہ اول -