نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، ضمنی انتخابات، سینیٹ الیکشن پراعتماد میں لیا 

       نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، ضمنی انتخابات، سینیٹ الیکشن ...

  

 اسلام آبا د (آن لائن)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے ضمنی انتخابات اور سینیٹ الیکشن کے   معاملے  پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل  الرحمان  سے رابطہ کیا ہے اور انہیں  اعتماد میں لیا ہے۔ذرائع   کے مطابق نواز شریف نے سینیٹ اور ضمنی انتخابات کا میدان خالی نہ چھوڑنے کے پیپلز پارٹی کے فیصلے کی حمایت کر دی ہے  مولانا فضل الرحمان سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے حصہ لینے کے آصف زرداری اور نوازشریف کے موقف سے متفق ہوگئے۔ دونوں رہنماؤں  نے  پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی  کے ہونے والے 19 جنوری کے اجلاس   اور الیکشن میں  مشترکہ پلیٹ فارم سے حصہ لینے کی حکمت عملی  پر بھی غور وغوض کیا ہے۔ 

ٹیلی فونک رابطہ

مزید :

صفحہ اول -