راجکماری، شہزادہ، مولانا تاریخیں دینے کے بعد اب ہاتھ مل رہے ہیں: فردوس عاشق

  راجکماری، شہزادہ، مولانا تاریخیں دینے کے بعد اب ہاتھ مل رہے ہیں: فردوس عاشق

  

 لاہور(جنرل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ہر ایشو پر ذلت آمیز ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، راجکماری، شہزادہ اور مولانا تاریخیں دینے کے بعد اب ہاتھ مل رہے ہیں۔فردوس عاشق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہر ایشو پر ذلت آمیز ناکامی کے بعد اپوزیشن ٹولہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا، آرپار، استعفوں اور لانگ مارچ پر یوٹرن لیکر منی بدنام ہو چکی ہے، پی ڈی ایم کی منفی سیاست آر پار ہو چکی، استعفوں کی خالی پلیٹ ابھی تک ان کو منہ چڑ ھا رہی ہے، لانگ مارچ کی حسرت ارمانوں میں بہہ گئی ہے، خوفزدہ اپوزیشن اپنے کہے سے فرار چاہتی ہے۔

فردوس عاشق 

مزید :

صفحہ اول -