24گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 32افراد جاں بحق، 1877نئے کیس رپورٹ 

24گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 32افراد جاں بحق، 1877نئے کیس رپورٹ 

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 976 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد  5 لاکھ 4 ہزار 293 ہوگئی۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کے بروقت فیصلوں کی وجہ سے دوسری لہر میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 877 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 45 ہزار 508، سندھ میں 2 لاکھ 26 ہزار 338، خیبر پختونخوا میں 61 ہزار 424، بلوچستان میں 18 ہزار 412، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 880، اسلام آباد میں 39 ہزار 242 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 489 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 71 لاکھ 22 ہزار 538 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 524 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 58 ہزار 371 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 286 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں 4 ہزار 272، سندھ میں 3 ہزار 699، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 740، اسلام آباد میں 441، بلوچستان میں 188، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 235 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کے بروقت اور نتیجہ خیز فیصلوں کی وجہ سے دوسری لہر میں کورونا کے کیسز اور اموات کی شرح میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے ایک بار پھر قوم سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے نتائج ہمارے فیصلوں اور ذاتی انتخاب سے بھرپور طریقے سے منسلک ہیں۔ لہٰذا یہ ضروری ہے کہ ہم سب ذمہ داری لیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں اگر ہم صحیح کاموں کو جاری نہیں رکھتے تو ہمیں کس خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 کورونا، ہلاکتیں 

مزید :

صفحہ اول -