ضمنی انتخابات عمران کی پالیسیوں کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہونگے،احسن اقبال

  ضمنی انتخابات عمران کی پالیسیوں کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہونگے،احسن اقبال

  

لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں جلسوں میں شرکت کررہی ہیں،کہیں مرکزی قیادت اور کہیں نمائندہ قیادت جاتی ہے،اب شہزاد اکبر اور عمران خان کے اشتہاری ہونے کا وقت ہے،ہمارا وقت گزر گیا اب ان کا وقت آنے والا ہے۔ جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب قوم کے سامنے ان کے جرائم کی فہرست آئے گی ان کو کرہ ارض پر منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی،اس حکومت نے پاکستان کے مافیاز کی سربراہی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) ضمنی انتخابات میں حصہ بھی لے گی اور بھاری اکثریت سے کامیاب بھی ہو گی،ضمنی انتخابات عمران خان کی پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوں گے،مسلم لیگ (ن)کے وزیر آباد اور ڈسکہ سے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ اول -