براڈشیٹ کا دعویٰ درست ہوتا تو ہائیکورٹ اسے رد نہ کرتی، حسین نواز

  براڈشیٹ کا دعویٰ درست ہوتا تو ہائیکورٹ اسے رد نہ کرتی، حسین نواز

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ کے دعوے میں صداقت ہوتی تو لندن ہائی کورٹ اسے رد نہ کرتی۔برطانوی عدالت سے پاکستان کے خلاف 28 ملین ڈالر سے زائد کا مقدمہ جیتنے والی اثاثہ جات برآمدگی کی فرم براڈ شیٹ کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے حسین نواز کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ کا لندن ہائی کورٹ جانا سازش تھی، جس طرح پاکستان میں بھی کی گئی تھیں۔حسین نواز کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے معاملے کو پرکھ کر فیصلہ دیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اور براڈ شیٹ تنازعے کا ایون فیلڈ فلیٹس سے کوئی تعلق نہیں، لندن ہائی کورٹ سے ہمارے خلاف فیصلہ آجاتا تو تحریک انصاف کی حکومت نے واویلا مچا دینا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا، نیب نے ہمارے اثاثے تلاش کرتے ہوئے 6کروڑ ڈالرگنوا دیے، یہ رقم ایون فیلڈ کے فلیٹس کی مالیت سے بھی زائد ہے۔

حسین نواز

مزید :

صفحہ اول -