بجلی کے بریک ڈاؤن کے بارے  میں درست معلومات عوام کا حق  

  بجلی کے بریک ڈاؤن کے بارے  میں درست معلومات عوام کا حق  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ یہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ صیح معلومات عوام کو فراہم کرے پورے ملک کی بجلی کاایک ساتھ بریک داؤن ہوجانا ایک بہت بڑا واقعہ ہے اور اس کی وجہ کوئی فنی خرابی تھی یا پھر کچھ اور حقائق جاننا ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ جب سے یہ طویل بریک ڈاؤن ہوا ہے تو تب سے ہی ملک میں مختلف قسم کی قیاس آرائیاں بھی جنم لے رہی ہیں اگر حکومت عوام کو حقائق بتا دے گی تو پھر اس قسم کی خبریں خود بخود ہی دم توڑ جائیں گی اس لئے حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام تک اس اہم اور قومی نوعیت کے ہر پہلو کے بارے میں درست معلومات فراہم کرے۔    
میاں افتخار

مزید :

صفحہ اول -