اپوزیشن ہر معاملے پر سیاست چمکانے کی کوشش کرتی ہے

اپوزیشن ہر معاملے پر سیاست چمکانے کی کوشش کرتی ہے

  

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عند لیب عباس نے کہا ہے کہ بجلی کے متعلقہ وزیر عمر ایوب نے بجلی کے طویل بریک داؤن کے حوالے سے ساری صورت حال کے بارے میں قوم کو آگاہ کردیا ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ اس فنی خرابی کے معاملے پر بھی پی ڈی ایم نے اپنی روائتی سیاست چمکانے کی کوشش کی حالانکہ ان کے دور حکومت میں اس طرح کی بجلی کے چار بڑے بریک ڈاؤن ہوئے تھے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں،انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس واقعہ کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے جو بھی لوگ اس میں مولث پائے گئے ان کے خلاف حکومت ضابطے کی کاروائی کرے گی مگر ہر بات اور ہر ایشو پر پی ڈی ایم کو سیاست چمکانے سے گریز کرنا چاہئے اور اہم قومی نوعیت کے ایشوز پر بات کرنے سے تو گریز کرنا چاہئے اپوزیشن حکومت کو کمزور کرنے کے بیان دینے کی بجائے حکومت کا ساتھ دینے کی کوشش کرے اسی میں اس کی بہتری ہے۔

عند لیب عباس 

مزید :

صفحہ اول -