5 سالہ بچے پر پالتو کتے کا حملہ‘ مالک کے  خلاف مقدمہ درج‘ کارروائی شروع

 5 سالہ بچے پر پالتو کتے کا حملہ‘ مالک کے  خلاف مقدمہ درج‘ کارروائی شروع

  

 شاہجمال(نمائندہ پاکستان) سنگدل شخص نے پانچ سالہ بچے پر پالتو کتا چھوڑ دیا بچہ شدید زخمی ہوگیا‘ موضع قطب ابڑیند (بقیہ نمبر53صفحہ10پر)

کے 58سالہ محمد سلیمان سمرا نے پولیس کو بتایا کہ دن گیارہ بجے اسکا پانچ سالہ پوتا محمد جنید دوکان سے چیز لینے جارہا تھا حفیظ اپنے پالتو کتے کے ہمراہ اپنے گھر کے دروازے میں موجود تھا جنید کو دیکھتے ہی حفیظ نے اسے للکارا اور کتا اس پر چھوڑ دیا جس نے اس پر حملہ کر دیا بچے کی چیخ و پکار پر وہ معہ اہل علاقہ پہنچے اور بچے کو بچایا تاہم کتا بچے کی پنڈلی کو شدید زخمی کر چکا تھا پولیس نے ملزم حفیظ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

کتے کا حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -