شادی کی تقریب میں فائرنگ‘ نوجوان زخمی
رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران نوجوان کی ٹانگ میں گولی لگ گئی۔(بقیہ نمبر55صفحہ10پر)
تفصیل کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ نویں آرائیں کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران ملزم ساجد کے پسٹل سے راشد کی ٹانگ میں گولی لگ گئی جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
نوجوان زخمی