خیر پور ٹامیوالی میں تعینات میٹر انسپکٹر  کی لوٹ مار‘ نیب کو درخواست دیدی گئی

خیر پور ٹامیوالی میں تعینات میٹر انسپکٹر  کی لوٹ مار‘ نیب کو درخواست دیدی ...

  

 بہاولپور(بیورو رپورٹ) وفاقی وزیرپانی وبجلی اور نیب کودی گئی درخواست میں ڈاکٹر حافظ خیر محمد جوئیہ نے موقف (بقیہ نمبر57صفحہ10پر)

اختیار کیا کہ واپڈا خیرپور ٹامیوالی میں عرصہ دراز سے تعینات میٹر انسپکٹر نے لوٹ مار ک انتہا کردی ہے جس نے کچھ ہی عرصہ میں کروڑوں روپے کی اراضی اپنے اور اپنے بیٹے کے نام کروائی اور مزید جائیدادیں بھی اپنے نا معلوم رشتہ داران کے نام پر خرید کر چکا ہے۔جس کا ریکارڈ مزید تحقیقات کرنے پر مل سکتی ہے‘ اگر کسی کے نام پر میٹر بجلی نہ ہو تو اس کے خلاف بھی اپنے ختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے انہیں ذاتی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر بھی جھوٹے مقدما ت درج کرا دیتا ہے۔ اس کے گروپ میں دیگر ملازمین بھی شامل ہیں۔ تمام ملازمین نے واپڈا کو اپنی کمائی کا ذریعہ بنا کر شریف لوگوں کی پگڑیاں اچھال کر دونوں ہاتھوں سے سرعام لوٹنے میں مصروف ہیں۔

لوٹ مار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -