ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے‘ 9 افراد جاں بحق 

ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے‘ 9 افراد جاں بحق 

  

ملتان‘ مخدوم رشید‘ رحیم یار خان‘ صادق آباد‘ ٹبہ کوٹ‘ اڈا جھلار مدینہ‘ فتح پور‘ وہوا (وقائع نگار‘ بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار‘ تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان‘ سٹی رپورٹر) تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں تیزرفتار بس نے رکشہ ڈرائیور کو کچل دیا،نشتر منتقل کرتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا،پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سمیجہ آباد کا رہائشی محمد شان اپنے رکشہ نمبری  LEU/3502پر سوار ہوکر سبزی منڈی کے قریب موجود تھا کہ سامنے سے آنے (بقیہ نمبر52صفحہ10پر)

والی تیزرفتار بس نمبری BSB/040کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیاجبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس اور ریسکیو1122نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ نوجوان کو طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال لایا گیا جو راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ؛لاتے ہوئے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہارگیا،پولیس نے واقعہ کے متعلق فرار ہونے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ پل چھٹہ کے قریب دھند کے باعث ٹریفک حادثہ میں کمسن بچی جاں بحق اور 6 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا ہے۔ شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک حادثات معمول بن گئے جبکہ پٹرولنگ پولیس کی جانب سے آئے رو ز ڈرائیور حضرات کے لئے آگائی مہم کا بھی آغاز جاری ہے اس کے باوجود بھی غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرکے حادثات کا باعث بن رہے ہیں، اسی طرح مخدوم رشید کے علاقے پل چھٹہ وہاڑی روڑ کے قریب شدید دھند کی وجہ سے تین گاڑیاں آپس میں ٹکراگئی،جس کی وجہ سے سعد شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی خالق حقیقی سے جاملی جبکہ7سالہ ابیعہ 8سالہ ماہم، 14سالہ ثمر،32سالہ مسز کلیم، 44سالہ کلیم، 36سالہ محمد عمران اور زخمی ہوگئے،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس اور ریسکیو1122نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق دو مریضوں کی حالت سیریس بتائی جاتی ہے دیگر کی حالت خطرے سے باہر ہے،متعلقہ پولیس نے واقعہ کے متعلق کارروائی شروع کردی ہے۔ گیزر کی لیکج پر واش روم میں گیس بھر گئی جس کے نتیجے میں 25 سالہ نوجوان دم گھٹنے پر جاں بحق ہوگیا۔ٹلو روڑ نور کالونی کا رہائشی 25 سالہ محمد محسن واش روم میں نہا رہا تھا کہ اچانک گیزر کی لیکج پر واش روم میں گیس بھر گئی اور وہ دم گھٹنے پر جابحق ہو گیا۔ ورثا نے طبی امداد کیلئے ریسکیو 1122 کو اطلاع فراہم کر دی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر موت کی تصدیق کرتے ہوئے لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔ روٹر پمپ کا سوئچ لگانے کے دوران کرنٹ لگنے کے باعث جھلس کر شدید زخمی ہونے والا 18 سالہ نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔تفصیل کے مطابق اڈا خانپور کا رہائشی 18 سالہ مقبول احمد روٹر پمپ کا سوئچ لگا رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 50 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ کالا ڈھورا کا رہائشی 50 سالہ مقبول احمد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔ شدید دھند کے باعث تیز رفتار موٹرسائیکل سوار بے قابو ہوکر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا 21 سالہ نوجوان سر پر گہری ضرب لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ چک 104 ون ایل کا رہائشی 21 سالہ نوجوان عثمان عابد جوکہ کام کے سلسلہ میں اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جارہا تھا کہ شدید دھند کے باعث بے قابو ہوکر پیلس روڈ سنی پل کے قریب بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں نوجوان عثمان عابد سر پر لگنے والی گہری ضرب کے باعث جانبر نہ ہو پایا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیاریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر ہلاکت کی تصدیق کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ صبح کبیروالا کے نواحی 5کسی بس اسٹاپ کے نزدیک سڑک کنارے ایک  نو جوان کی نعش پائی گئی، متوفی نے بہترین لبا س زیب تن کررکھاتھا، بظاہر متوفی کے جسم پر کوئی گھاؤ یا زخم کا نشان نظر نہ آیا ہے، اطلا ع ملنے پر اے ایس پی عبدالعلیم خان پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، صدر پولیس نے نعش قبضہ میں لے کرپوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردی ہے۔ نواحی گاؤں چک نمبر 120 ٹی ڈی اے کے نمبردار حاجی بشیر جوتہ جو گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے، ان کی نمازجنازہ آبائی گاؤں چک نمبر120 ٹی ڈی اے میں ادا کی گئی، جس میں ضلع بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی 11-00 بجے ان کے ڈیرہ پر ادا کی جائے گی۔ ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجہ میں 13 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا‘ وہوا کے رہائشی عنایت اللہ کا 13 سالہ بیٹا کسی کام کی غرض سے کوہر جارہا تھا کہ کاٹھ گڑھ روڈ پر سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا اور گر پڑا حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور اس نے شدید زخمی لڑکے کو ٹبی قیصرانی ہسپتال منتقل کیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا مرحوم کی نماز جنازہ میں شہریوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -