سندھ ہاؤس اسلام آباد کے ملازمین کا مسئلہ حل کیا جائے گا،مکیش کمار

   سندھ ہاؤس اسلام آباد کے ملازمین کا مسئلہ حل کیا جائے گا،مکیش کمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ نے سندھ اسمبلی کے ایوان کو یقین دلایا ہے کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد کے یومیہ اجرت والے ملازمین کے روزگار اور ان کے حقوق کا مسئلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جلد حل کیا جائے گا کیونکہ پیپلز پارٹی کی حکومت لوگوں کو رزگار دینے پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے یہ بات پیر کو سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی جمال صدیقی کے ایک توجہ دلا نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہی۔جمال صدیقی نے نشاہدہی کی تھی کہ سندھ ہاوس اسلام آباد میں ڈیلی ویجز ملازمین کو صرف 15ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ہے وہاں یومیہ اجرت پر کام کرنے والا ملازم چل بسا ہے،سندھ ہاوس اسلام آباد کے ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس ملازم کا انتقال ہوا وہ ذہنی دبا کا شکار تھا۔ وزیر پارلیمانی امور نے یہ مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ہمیں ملازمین کی پریشانی کااحساس ہے۔مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ یہ بات درست ہے وہاں پر 17 ملازمین ہیں۔ان کو ضرور مستقل کریں گے۔جیسے ہی مستقل ہوں گے ان کے واجبات ادا کریں گے۔جو ملازم انتقال کر گیا اس کی بیوہ کی ملازمت کو بھی دیں گے۔ایم ایم اے کے رکن اسمبلی سید عبد الرشید نے اپنے ایک توجہ دلاو  کا نوٹس میں دریافت کیا کہ کراچی کی ان اسکیموں کی تعداد کتنی ہے جن پر ایڈمنسٹریٹر تعینات کئے گئے ہیں اوران کو کس قانون کو تحت تعینات کیا گیا ہے۔فاضل رکن کا کہنا تھا کہ متعلقہ وزیر بتائیں کہ ان سو سائٹیز میں الاٹیز کا کیا ہوگا۔بیشتر سوسائٹی میں ایڈمنسٹریٹرز فائلیں ڈبل کرکے فروخت کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر کوآپریٹوجام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ کل 13سوسائٹیز ہیں۔جن میں چھ ایڈمنسٹریٹرز تعینات کئے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -