ہندوستان خطہ کے لیے خطرہ بن چکا ہے،مولانا عبدالرحمن سلفی

 ہندوستان خطہ کے لیے خطرہ بن چکا ہے،مولانا عبدالرحمن سلفی

  

کراچی (پ ر)امیر جماعت  غربااہلحدیث پاکستان مولانا عبد الرحمن سلفی نے کہا ہندوستان خطہ کے لیے خطرہ بن چکا ہے دہشت گردی کا مرکز ہے خود ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں اور دیگر مذاھب کے لوگ کی جان ومال محفوظ نہیں مسلسل پاکستان میں دہشت گردی کرارہاہے  ہمیں دشمن کی سازشوں کو ناکام  بنانا ہوگا دشمن مسلمانوں کے اتحاد ویکجہتی سے خوش نہیں مسلسل سازشوں کے زریعہ ایک بارپھر پاکستان کا امن تباہ کرنے کوشش ہے تمام مکاتب فکرکے علماکرام   لوگوں کی رہنماء کا فریضہ ادا کررہے ہیں  علما نے ملک بھر کی مساجد اہلحدیث میں  (اتحاد امت اور پیغام پاکستان)پر خطبہ دیا اور یہ واضع کیا کہ امت کا اتحاد کتاب اللہ وسنت رسول اللہ کی بنیاد پر قائم ہے اور اس پرچم تلے امت مسلمہ بن کر ہی کا میابی کی تمام منازل طے ہوسکتی ہیں علما کرام نے کہا حکومت مستقل امن کیلیے اقدام کرے پاکستانی قوم نے بہت قربانیاں دی ہیں  عوام سے کہا کہ وہ صبر کو لازم رکھیں  دشمن کی چالوں سے ہوشیار رہیں  اپنے شہریوں کے لیے مشکلات پیدا نہیں کریں یہی ہماری کامیابی  اور دشمن کی ناکامی ہوگی علما نے ملک کی سلامتی استحکام  پاک فوج کے لیے دعائیں کرائیں 

مزید :

صفحہ آخر -