شہر قائد میں یخ بستہ  ہواؤں نے اپنا ڈیرہ جمع لیا

 شہر قائد میں یخ بستہ  ہواؤں نے اپنا ڈیرہ جمع لیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کا راج برقرار ہے،پیرکوشہرکا کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ شہری موسم انجوائے کرنے صبح سویرے گھروں سے نکل کر پارکس پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق رواں برس شہر قائد میں ہونے والی ٹھنڈ نے شہریوں کو ٹھٹھرنے پر مجبور کردیاہے جبکہ صبح کے وقت سرد ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ شہری ٹھنڈے موسم کو انجوائے کرنے اور ٹھنڈی ہواؤں کے مزے لینے صبح سویرے فریئر ہال پہنچ گئے، واک پر آنے والے مرد اور خاتین جاگنگ اور ایکسرسائز میں مصروف دکھائی دیئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکی صبح درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہواؤں کی رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر آئندہ کچھ روز تک برقرار رہے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -