ہندو تاجر کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
خیرپور(این این آئی)خیرپور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہندو تاجر کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔واردات کے وقت 2 ملزمان کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا جبکہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیاہے۔پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔واضح رہے کہ ہندو تاجر کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کر دیا گیا تھا۔