کراچی، کچی آبادی میں آتشزدگی، درجنوں جھگیاں جل گئیں 

  کراچی، کچی آبادی میں آتشزدگی، درجنوں جھگیاں جل گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فائر بریگیڈ کنٹرول روم کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کی حدود گلشن اقبال بلاک 10 جی میں واقع عزیز بھٹی پارک کے عقب میں نذارت کے پلاٹ سے متصل کچی آبادی میں آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں جھگیاں جل گئیں, عزیز بھٹی پولیس کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کے مطابق آگ حادثاتی طور پر کسی ایک جھونپڑی میں ممکنہ طور پر کھانا پکانے کے دوران لگی جو تیز ہوا کی وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی, عینی شاہدین کے مطابق بیشتر مکینوں کو اپنا سامان نکالنے کا بھی موقع نہیں مل سکا۔فائر بریگیڈ کنٹرول روم کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع پر فوری طور پر فائر فائٹرز کو دو گاڑیوں کے ہمراہ روانہ کیا گیا جنہوں نے آگ پر قابو پایا۔عینی شاہدین کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچنے سے قبل ہی بڑی تعداد میں نقصان ہوچکا تھا۔عزیز بھٹی پولیس کے مطابق جس مقام پر یہ جھگیاں بنائی گئی ہیں وہ ادارہ فراہمی و نکاسی آب کی ملکیت ہے، پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -