پاک بحریہ اور میریم ٹائم کا آپریشن اربوں مالیت کی منشیات برآمد 

پاک بحریہ اور میریم ٹائم کا آپریشن اربوں مالیت کی منشیات برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)پاک بحریہ،پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹم انٹیلی جنس نے بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کشتی سے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے۔منشیات کی برآمدگی کے حوالے سے یہ میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ،پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹم انٹیلی جنس نے بحیرہ عرب میں گوادر کے جنوب میں آپریشن کے دوران ال حماد نامی کشتی سے 207 کلو گرام کرسٹل آئس اور 227 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔بین الاقوامی منڈی میں منشیات کی قیمت کا تخمینہ 16.30 بلین (پاکستانی روپے) ہے۔ منشیات کی قیمت کے لحاظ سے یہ   پی ایم ایس اے کی تاریخ کی  سب سے بڑی کارروائی ہے۔ ضبط شدہ منشیات مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹم انٹیلی جنس  کے حوالے کردی گئیں۔ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق کامیاب مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں پکڑی گئی منشیات اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ ہم چوکس ہیں اور پاکستانی پانیوں کو غیر قانونی کام / مقاصد کے  لیے  استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندر میں سازگار حلال اور کاروباری دوستانہ ماحول کے انتظامات  قائم کرنے کی  اپنی قومی ذمہ داریوں کو نبھاتی  رہے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -