سینما انڈسٹری کو فعال کرنے میں تعاون کرینگے،گورنر سندھ 

سینما انڈسٹری کو فعال کرنے میں تعاون کرینگے،گورنر سندھ 

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے جے بی گروپ اینڈ کمپنی کے چیئرمین جمیل بیگ نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جمیل بیگ نے گروپ کے اغراض و مقاصد، سینما ہالوں کی بحالی کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات، اسلامی و تاریخی فلموں کی تیاری کے حوالہ سے تفصیلی آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ سینما انڈسٹری کو فعال کرنے کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ مذہب،ثقافت اور سماج پر بننے والی فلموں سے عوام ایجوکیٹ ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ شائقین فلم کی تفریح طبع اور دلچسپی کے لئے معیاری فلمیں بنانا انتہائی ناگزیر ہیں۔اس ضمن میں شہر میں سینما ہالوں کی بحالی کے لئے جے بی گروپ اینڈ کمپنی کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو اسلامی تاریخ اور پاکستان کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا جائے اور فلم کے ذریعہ ہم اس پیغام کو عام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان و اسلامی تاریخ پر بننے والی فلمیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ملاقات میں جے بی گروپ کے چیئرمین نے گورنرسندھ کو بتایا کہ سینما ہالوں کو آباد کرنے کے لئے تفریحی و معلوماتی فلمیں تیار کی جارہی ہیں اوراس ضمن میں ٹیپو سلطان اور 1971سقوطِ ڈھاکہ کے حوالہ سے فلموں کا اسکرپٹ تقریباً تیار کیا جا چکا ہے جبکہ سینما ہالوں کی بحالی اور تاریخی فلموں کی تیاری کے لئے ان کا گروپ مزید اقدامات اٹھارہا ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -