پشاور،بھائی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار،آلہ قتل برآمد

پشاور،بھائی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار،آلہ قتل برآمد

  

پشاور (کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ آغامیر جانی شاہ کی حدود میں بھائی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے آلہ قتل 30 بور پستول بھی برآمد کرلیا ہے،جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے سگے بھائی کو گھریلوں تنازعہ کی بناپر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعیہ مسماۃ (م) بیوہ سفیر اللہ سکنہ لعلی باغ کاکشال نے تھانہ آغامیر جانی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے بیٹوں کے درمیان گھریلوں تنازعہ کی بنا پر زبانی تکرار ہوئی جس پر ذاکر اللہ نے طیش میں آکر پستول سے فائرنگ شروع کی جس کی فائرنگ سے شکیل لگ کر جان بحق ہو گیا،تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی سٹی ڈویژن عمران خان نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سبرب احسان شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ اغا میر جانی شاہ علی سید خان اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصو صی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملوث ملزم کو گرفتار کر نے کا ٹاسک حوالہ کیا گیاخصوصی ٹیم نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر مختلف ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے، جس کے دوران بھائی کے قتل میں ملوث ملزم ذاکر اللہ ولد سفیر اللہ سکنہ لعلی باغ کا کشال کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے آلہ قتل 30 بور پستول بھی برآمد کرلیا ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا جس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

صفحہ آخر -