تمام ٹی ایم ایز کا بنیادی کام میونسپل سروسز کی فراہمی ہے،اکبر ایوب 

تمام ٹی ایم ایز کا بنیادی کام میونسپل سروسز کی فراہمی ہے،اکبر ایوب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی اکبر ایوب خان کی زیرصدارت ضلع کوہاٹ کے تحصیل میونسپل آفسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹکنالوجی و ڈیڈک چیئرمین کوہاٹ ضیاء اللہ خان بنگش کی خصوصی شرکت۔خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی اکبر ایوب خان نے کہا کہ ضلع کوہاٹ کی خوبصورتی، جدت اور تزئین و آرائش کے لیے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی خالی اراضیوں پر پلے لینڈ، پارکس اور دیگر تفریحی مقامات بنائی جائے گی۔ جبکہ شہروں اور گردونواح میں بننے والے پلازوں میں ضروریات زندگی کے سہولیات کی دستیابی کے ساتھ ساتھ کار پارکنگ کی سہولیات بھی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹی ایم ایز کا بنیادی کام میونسپل سروسز کی فراہمی ہے جبکہ ڈویلپمنٹ کا کام ان کی ثانوی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ اکبر ایوب خان نے حکام کو ہدایت کی کہ رورل ایریا میں بھی نقشہ کی منظوری کے بغیر کوئی بلڈنگ نہیں بنایا جائے گا۔یہ ہدایات انہوں نے ضلع کوہاٹ کے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ خان بنگش، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خضر حیات اور کوھاٹ، لاچی وگمبٹ کے تحصیل میونسپل افسران اس موقع پر موجود تھے۔وزیر بلدیات اکبر ایوب خان نے تمام ٹی ایم ایز کو ہدایت کی کہ پی ایف سی فنڈ سے صفائی کے نظام میں بہتری لانے کے لئے ٹرک، کنٹینرز اور دیگر صفائی کی مشینری خریدی جائے تاکہ کم افرادی قوت کی ضرورت ہو اور کم وقت میں زیادہ کام ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹی ایم ایز فیول کارڈ کا استعمال یقینی بنائیں۔ جبکہ بازاروں میں سٹریٹ لائٹس لگانے، واش رومز تعمیر کرنے اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہروں کے بازاروں کی بہتری کے لیے ڈویلپمنٹ آف سٹی بازار  کے نام سے اگلے اے ڈی پی میں نئی سکیم ڈالی جائے تاکہ بازاروں کی حالت کو مزید بہتر کیا جا سکے اور اسی سکیم سے بازاروں کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ خان بنگش نے ضلع کوہاٹ میں تحصیل میونسپل سروسز کی فراہمی سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لیے تجاویز دیں۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں بننے والے جوان مرکز کو محکمہ امور نوجوانان کے حوالے کرنے کے لیے لائحہ عمل کی تیاری کے لئے جلد از جلد سمری تیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اربن اور رورل ایریاز کے مسائل میں بہت حد تک کمی آئی ہے تاہم ابھی بھی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کو مزید محنت کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کوہاٹ میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے۔

مزید :

صفحہ اول -