کوروناسے 24 گھنٹوں میں41 اموات، 2408 نئے مریض رپورٹ

کوروناسے 24 گھنٹوں میں41 اموات، 2408 نئے مریض رپورٹ
کوروناسے 24 گھنٹوں میں41 اموات، 2408 نئے مریض رپورٹ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس سے 41 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 717 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 6 ہزار 701 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 408 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 46 ہزار 16، سندھ میں 2 لاکھ 27 ہزار 885، خیبر پختونخوا میں 61 ہزار 648، بلوچستان میں 18 ہزار 429، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 340 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 501 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 71 لاکھ 62 ہزار 626 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 88 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 61 ہزار 977 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 340 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 41 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 717 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 299، سندھ میں 3 ہزار 708، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 743، اسلام آباد میں 443، بلوچستان میں 188، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 235 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -