نیپراکا کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات  پر پیسکوکو 1کروڑ30لاکھ کا جرمانہ

  نیپراکا کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات  پر پیسکوکو 1کروڑ30لاکھ کا جرمانہ

  

  پشاور(آئی این پی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے  کرنٹ  لگنے سے شہریوں کی اموات پر پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو)کو جرمانہ کر دیا،تفصیلات کے مطابق جولائی سے دسمبر2019کے دوران کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات پر نیپرا نے پیسکو پر 1کروڑ30لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے، نیپرا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 26افرادکی ہلاکت پر2ممبران پرمشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی، 26میں سے14 اموات میں پیسکو قصوروار قرارپایا،تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت پیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور سماعت کا موقع بھی دیا، پیسکو ضابطہ اخلاق اور حفاظتی معیارات برقرار رکھنے میں ناکام رہا، پیسکوبروقت اموات کی اطلاع اتھارٹی کودینے میں بھی ناکام رہا،نیپرا کی جانب سے پیسکو کو سوگوار خاندانوں کو معاوضہ اداکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیپرا

مزید :

صفحہ اول -