کراچی:ایف آئی اے سائبر کرائم کا سافٹ ویئر ہاؤس پر چھاپہ،عملے سے پوچھ گچھ

کراچی:ایف آئی اے سائبر کرائم کا سافٹ ویئر ہاؤس پر چھاپہ،عملے سے پوچھ گچھ
کراچی:ایف آئی اے سائبر کرائم کا سافٹ ویئر ہاؤس پر چھاپہ،عملے سے پوچھ گچھ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے خفیہ اطلاع پر سافٹ ویئر ہاؤس پر چھاپہ مارا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے بزنس ایونیو میں واقع سافٹ ویئر ہاؤس کے عملے سے پوچھ گچھ کی اور ڈیٹا کی تفصیلات بھی حاصل کی۔

چھاپے کے دوران بزنس ایونیو کے داخلی و خارجی راستوں کو بند رکھا گیا۔ایف آئی اے حکام نے 2 گھنٹے سے زائد سافٹ ویئر ہاؤس میں چھان بین کی اس دوران 8 افراد سے بیانات بھی لئے گئے، مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -