گرین لائن پر وفاقی وزراءکو پتہ ہوتا نہیں تاریخیں دے دیتے ہیں ، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

گرین لائن پر وفاقی وزراءکو پتہ ہوتا نہیں تاریخیں دے دیتے ہیں ، وزیر ...
گرین لائن پر وفاقی وزراءکو پتہ ہوتا نہیں تاریخیں دے دیتے ہیں ، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کاکہنا ہے کہ گرین لائن منصوبہ شہرکراچی کامنصوبہ ہے،گرین لائن پر وفاقی وزراءکو پتہ ہوتا نہیں تاریخیں دے دیتے ہیں ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اویس قادر شاہ نے کہاکہ ماضی میں گورنر سندھ نے فروری 2020 کی تاریخ دی تھی ،گرین لائن منصوبے پر وفاقی وزراءکے بیانات پر مت جائیں،انہوں نے کہاکہ نومبردسمبر2021 تک گرین لائن بسیں آنے کاامکان ہے ،وفاقی حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تومزید تاخیر ہو سکتی ہے ،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کومنصوبے پر 100 سے زائد بسیں خریدنی پڑ سکتی ہیں ۔