آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قاتل گرفتار، ملزم نے قتل کیوں کیا؟،وجہ بتا دی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قاتل کوگرفتار کرلیاگیا،ملزم طاہر کو اس کے دوست محسن کی نشاندہی پر گرفتارکیاگیا۔
نجی ٹی وی سمانیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم نے ٹیکسی ڈرائیور محمد علی کے قتل کا اعتراف کرلیا،ملزم نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہاکہ لڑکی سے ملنے کیلئے رائیڈبک کی ،لڑکی کے آنے میں دیر ہوئی تو ڈرائیور نے گاڑی سے اترنے کا کہا،میں نے انکار کرتے ہوئے انتظار کرنے کاکہا، تواسی بات پر تلخ کلامی پر محمد علی کو گولی ماردی۔
واضح رہے کہ لاہور میں چند روز قبل قتل کئے جانے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور محمد علی کی لاش ساندہ کے علاقے سے ملی تھی۔