حکومت اس قدر گر چکی ہے کہ خواتین کے ذریعے مخالفین پر وار کررہی ہے ،طلال چودھری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ حکومت اس قدر گر چکی ہے کہ وہ خواتین کے ذریعے مخالفین پر وار کررہی ہے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کاکہناتھا کہ میرے اوپر تشدد میں بھی مخالفین ملوث تھے ،میرے تشدد پر پارٹی اور میرا موقف سامنے ہے ،
لیگی رہنما نے کہاکہ جس دن پی ڈی ایم مارچ کریں گی اس دن کس کی فیئر ویل کا دن ہوگا،جس کا فیئر ویل ہوگا وہ جانتا ہے چائے پلانی ہے یا کھانا کھلانا ہے ،انصاف پر مبنی انصاف کے حامی ہیں، انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے۔