شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس: ”آپ سرٹیفکیٹ دیں کہ رش میں کسی کو کورونا نہیں“ ، جج جوادالحسن کمرہ عدالت میں رش پر برہم ہو گئے

شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس: ”آپ سرٹیفکیٹ دیں کہ رش میں کسی کو کورونا نہیں“ ، ...
شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس: ”آپ سرٹیفکیٹ دیں کہ رش میں کسی کو کورونا نہیں“ ، جج جوادالحسن کمرہ عدالت میں رش پر برہم ہو گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں رش پر جج احتساب عدالت برہم ہو گئے۔عدالت نے کہاکہ ہر بار پیشی پر رش ہوتا ہے ،آپ سرٹیفکیٹ دیں کہ رش میں کسی کو کورونا نہیں ،آپ لوگوں کو خود خیال رکھناچاہئے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جاری ہے، احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن کیس کی سماعت کررہے ہیں،شہبازشریف کے وکیل امجد پرویز تاحال پیش نہ ہوئے ،فاضل جج نے کمرہ عدالت میں رش پر اظہارناراضی کیا۔

عدالت نے کہا کہ ہر بار پیشی پر رش ہوتا ہے ،آپ سرٹیفکیٹ دیں کہ رش میں کسی کو کورونا نہیں ،آپ لوگوں کو خود خیال رکھناچاہئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -