دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کا آج جائزہ لیا جائے گا

دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کا آج جائزہ لیا جائے گا
دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کا آج جائزہ لیا جائے گا
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹ کمیٹی دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کا آج جائزہ لے گی اور سفارشات مرتب کر کے چیئرمین پی سی بی کو پیش کی جائیں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین اقبال قاسم نے ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے اپنی سفارشات کو نظر انداز کئے جانے پر استعفیٰ دیدیا تھا جس کے بعد پاکستان کی جانب سے 32 ٹیسٹ اور 86 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے والے 63 سالہ سابق وکٹ کیپر بیٹسمین سلیم یوسف کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا جن کی صدارت میں آج پہلا اجلاس ہو گا جس میں کمیٹی کے دیگر اراکین سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم، سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل، ویمن چیف سلیکٹر عروج ممتاز اور علی نقوی شریک ہوں گے اور دورہ نیوزی لینڈ کے دوران قومی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

لاہور روانگی سے قبل نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم یوسف نے کہا کہ اجلاس اہمیت کا حامل ہو گا جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی شکست اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر تفصیلی بات ہوگی اور ہر پہلو کا مفصل جائزہ لیا جائے گا،ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باﺅلنگ کوچ وقار یونس سے کھلاڑیوں کے کھیل اور مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوچز کی آراءجاننے کے بعد کمیٹی کے ارکان کی باہمی مشاورت سے سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی کو پیش کردی جائیں گی تاکہ مستقبل میں بہتری لانے کیلئے امکانات روشن کئے جا سکیں جبکہ اجلاس میں قومی کرکٹ کے حوالے سے دیگر اہم امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -