سٹیو سمتھ نے رشبھ پنت کیساتھ ’دھاندلی‘ کر دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، بھارتی سیخ پا

سٹیو سمتھ نے رشبھ پنت کیساتھ ’دھاندلی‘ کر دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ...
سٹیو سمتھ نے رشبھ پنت کیساتھ ’دھاندلی‘ کر دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، بھارتی سیخ پا
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ میں بال ٹمپرنگ کے جرم کا ارتکاب کرنے والے آسٹریلین بلے باز سٹیوسمتھ نے اب اپنے ملک میں آئی بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ’دھاندلی‘ کر ڈالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور بھارتیوں نے انہیں ”چیٹر“ کا لقب دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارت کا جاری دورہ آسٹریلیا کسی نہ کسی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہا ہے جہاں روی چندر ایشون کی ٹم پین سے گفتگو ہو یا پھر محمد سراج کا کراؤڈ کی جانب نسلی تعصب کا سامنا، تاہم اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ کے بعد سٹیو سمتھ کو بھارتیوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے سٹیو سمتھ بھارتی بلے باز رشبھ پنت کا بیٹنگ گارڈ خراب کر رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ ایک بیٹسمین کیلئے باؤلر کا پراعتماد انداز میں سامنا کرنے کیلئے یہی بیٹنگ گارڈ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اس بیٹنگ گارڈ کی مدد سے ایک بیٹسمین بیٹنگ کریز پر اپنی مرضی کی پوزیشن پر ہر مرتبہ آسانی کے ساتھ کھڑا ہوسکتا ہے اور آسانی کے ساتھ شاٹ کھیل سکتا ہے۔ 

تاہم سٹیو سمتھ نے مبینہ طور پر رشبھ پنت کی اسی آسانی کو خراب کرنے کی کوشش کی اور ان کا بیٹنگ گارڈ کیلئے لگایا گیا نشان مٹا دیا۔ سٹیو سمتھ کے کریز پر کھڑے ہونے، چلنے اور پھر اپنے جوتے سے گارڈ کو مٹانے کی ویڈیو سٹمپ کیمرے میں قید ہو گئی جو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے۔ 

مزید :

کھیل -