کورونا سے 2کروڑسے زائد لوگوں کا روزگار متاثر ہوا،اسد عمر

کورونا سے 2کروڑسے زائد لوگوں کا روزگار متاثر ہوا،اسد عمر
کورونا سے 2کروڑسے زائد لوگوں کا روزگار متاثر ہوا،اسد عمر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ کورونا سے 2کروڑسے زائد لوگوں کا روزگار متاثر ہوا، وزیراعظم نے کورونا سے متاثرہ بےروزگار افراد پر بھی توجہ دی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ این سی او سی کے فیصلے عوام کیلئے ہوتے ہیں،لوگوں کی صحت کےساتھ روزگارکوبھی مدنظررکھ کرفیصلے کئے،ساڑھے 5کروڑ لوگ معاوضے عوض کام کرتے ہیں،کورونا سے ہرشعبہ متاثر ہوا، 2کروڑسے زائد لوگوں نے کورونا میں روزگار کے ختم ہونے کی شکایت کی،کورونا کے بعد وزیراعظم نے صحت کے شعبہ کوترجیح دی،وزیراعظم نے کورونا سے متاثرہ بےروزگار افراد پر بھی توجہ دی،کورونا نے ترقی یافتہ ممالک کوبھی متاثر کیا،بھارت میں کورونا کی وجہ سے کروڑوں لوگ بےروزگار ہوئے،کہاجارہاتھا کہ سمارٹ لاک ڈاوَن نہ کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے تعمیراتی شعبے کو جلد بحال کیا،72فیصدلوگ صنعتوں سے بےروزگار ہوئے،66فیصدلوگ ٹرانسپورٹ کے لوگوں کی ملازمت ختم ہوگئی تھی،کورونا کے دوران لاک ڈاؤن کرنے کی صدائیں آتی تھیں،50فیصد لوگ کہتے ہیں کورونا میں کھانے پینے کی اخراجات میں کمی آئی،کورونا میں ہرشخص نے سختی سے گزارا کیا،کورونا میں بہت سے لوگوں نے جمع پونجی سے اخراجات کئے،ہمیں اندازہ تھاکہ لوگوں کو کورونانے مشکلات سے دوچارکیا،ہم نے کوروناسے نمٹنے کیلئے سخت فیصلے عوام کی فلاح کیلئے کئے، برطانیہ،امریکہ اور دیگر یورپی ممالک میں اموات ہورہی ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -