آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری، کین ولیم سن نے تاریخ رقم کر دی

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری، کین ولیم سن نے تاریخ رقم کر دی
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری، کین ولیم سن نے تاریخ رقم کر دی
سورس: Twitter

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کر دی ہے اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن 919 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پہلے کیوی پلیئر بن گئے ہیں جبکہ بابراعظم کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے تحت کین ولیم سن پاکستان کرکٹ ٹیم خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر 919 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں جبکہ سٹیو سمتھ نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین چوتھے، پاکستان کے بابراعظم پانچویں، انگلینڈ کے بین سٹوکس چھٹے، بھارت کے اجنکیا ریحانے ساتویں، بھارت ہی کے چتیشور پجارا آٹھویں، نیوزی لینڈ کے ہینری نکولس نوویں اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دسویں نمبر پر ہیں۔ 

باﺅلرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کومنز پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ دوسرے، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے، نیوزی لینڈ ہی کے ٹم ساﺅتھی چوتھے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پانچویں، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا چھٹے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ساتویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک آٹھویں، بھارت کے روی چندرن ایشوین نوویں اور بھارت کے جسپریت بمرا دسویں نمبر پر ہیں۔ 

آل راﺅنڈرز میں انگلینڈ کے بین سٹوکس سرفہرست ہیں جبکہ بھارت کے رویندرا جدیجہ دوسرے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر تیسرے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن چوتھے، نیوزی لینڈ کے کائل جیمی سن پانچویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک چھٹے، بھارت کے روی چندرن ایشوین ساتویں، انگلینڈ کے کرس ووکس آٹھویں، نیوزی لینڈ کے کولن ڈی گرینڈ ہوم نوویں اور آسٹریلیا کے پیٹ کومنز دسویں نمبر پر ہیں۔ 

مزید :

کھیل -