نندی پور ریفرنس،اسلام آبادہائیکورٹ نے بابراعوان کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

نندی پور ریفرنس،اسلام آبادہائیکورٹ نے بابراعوان کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر ...
نندی پور ریفرنس،اسلام آبادہائیکورٹ نے بابراعوان کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نندی پور ریفرنس میں اسلام آبادہائیکورٹ نے بابراعوان کی بریت کیخلاف نیب اپیل پرفیصلہ سنا دیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے بابراعوان کی بریت کیخلاف نیب اپیل مستردکردی۔

ہائیکورٹ نے سابق سیکرٹری قانون مسعود چشتی کو بھی بری کردیا،عدالت نے سابق سیکرٹری ریاض کیانی کی بریت کیخلا ف نیب اپیل بھی خارج کردی۔واضح رہے کہ پانچ اکتوبر کو فریقین کے دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -