موٹروے زیادتی کیس، ملزموں کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں میں کتنے پیسے بطور انعام تقسیم کر دیئے گئے ؟ جانئے 

موٹروے زیادتی کیس، ملزموں کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں میں کتنے پیسے ...
موٹروے زیادتی کیس، ملزموں کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں میں کتنے پیسے بطور انعام تقسیم کر دیئے گئے ؟ جانئے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) موٹروے زیادتی کیس کے ملزم کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں میں انعامات تقسیم کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے پولیس اہلکاروں اور افسران میں انعامات تقسیم کیے جن میں 40 افسران اور اہلکاروں کو 25 لاکھ روپے کے نقد انعامات دیے گئے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ گوجرپورہ زیادتی کیس چیلنجنگ تھا لیکن پیشہ ورانہ مہارت سے سرخرو ہوئے۔گزشتہ برس 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون رات کو تقریباً ڈیڑھ بجے اپنی کار میں اپنے دو بچوں کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالہ واپس جا رہی تھی کہ رنگ روڈ پر گجر پورہ کے نزدیک اسکی کار کا پیٹرول ختم ہو گیا۔جہاں موقع پا کر ملزموں نے مکروہ فعل انجام دیا ۔پولیس نے کڑی محنت کے بعد دونوں افراد کو گرفتار کر لیا تھا ۔

مزید :

قومی -