پاکستان میں سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے اضافے سے 97 ہزار 135 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 1860 ڈالر کا ہوگیا ہے۔