بلیک آؤٹ کا معاملہ، رضا ربانی نے دلچسپ تجویز دے دی

بلیک آؤٹ کا معاملہ، رضا ربانی نے دلچسپ تجویز دے دی
بلیک آؤٹ کا معاملہ، رضا ربانی نے دلچسپ تجویز دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے بلیک آؤٹ کا معاملہ سینیٹ کو بھجوانے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ بجلی کے مسئلے پر نیپرا نے نوٹس لیا،حکومت کو توفیق نہیں ہوئی کہ انکوائری کا حکم دے ، اس معاملے پر متعلقہ وزیر کو استعفیٰ دینا چاہیے تھا لیکن انہوں نے بیان تک نہیں دیا، بلیک آؤٹ کے واقعے پر کسی بڑے کو سزا نہیں دی گئی، چھوٹے منیجر لیول کے ورکرز کو معطل کردیا گیا، بلیک آؤٹ کا معاملہ سینیٹ کو بھیجا جائے تاکہ کارروائی ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 3 سال میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کا ایم ڈی نہیں لگایا، حکومت انرجی سیکٹر کو پرائیویٹ کرنا چاہتی ہے، 16 میں سے 10 ڈسکوز کو آپ پرائیویٹائز کرنا چاہتے ہیں لیکن سب نے دیکھا ہے کہ کے الیکٹرک کا کیا حال ہوا ہے۔

مزید :

قومی -