موٹروے زیادتی کیس چالان نا مکمل مگر پولیس اہلکاروں کو انعامی رقم دے دی گئی

موٹروے زیادتی کیس چالان نا مکمل مگر پولیس اہلکاروں کو انعامی رقم دے دی گئی
موٹروے زیادتی کیس چالان نا مکمل مگر پولیس اہلکاروں کو انعامی رقم دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی و دیگر کا چالان تاحال پیش نہیں ہوا لیکن پولیس افسران اور اہلکاروں میں نقد انعامی رقم تقسیم کردی گئی۔
موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے اعزاز میں گزشتہ روز تقریب کا اہتمام کیا گیا،اس دوران 40 اہلکاروں میں 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی)پولیس پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ موٹروے ریپ کیس کے ملزمان مختصر عرصے میں بہترین ٹیم ورک کی بدولت گرفتار ہوئے اور پنجاب پولیس کی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی۔ملزمان کی گرفتاری پر پنجاب حکومت کی جانب سے انعامات کا اعلان کیا گیا تھا،انویسٹی گیشن اور دیگر شعبوں کی انتھک محنت، پروفیشنلزم اور بہترین ٹیم ورک کی بدولت ملزمان مختصر عرصے میں گرفتار ہوئے۔واضح رہے کہ موٹروے زیادتی کیس کا چالان اب تک مکمل نہ ہوسکا ہے جبکہ  پولیس کو مرکزی ملزم کو گرفتار کئیے دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -